کراچی میئر کے الیکشن میں غیرحاضر 11 پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیئے
کراچی میئرکے الیکشن میں غیر حاضر11پی ٹی آئی نمائندوں کوپارٹی سے نکال دیا گیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیئے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا جوابات اطمینان بخش نہیں،ایک جیسے اسٹریو ٹائپ ہیں۔
مومن آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین محمد اکبر پرپارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے۔نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد، ملیر، صدرٹاون، شاہ فیصل، منگھوپیر، لیاری کے نمائندے شامل ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشست پرکامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سےنکال دیا گیا۔
PTI
MAYOR KARACHI
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
Karachi Mayor Election
تبولا
Taboola ads will show in this div