یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیاگیا، اپیل میں موقف

لاہورہائیکورٹ ڈاکٹریاسمین راشد کو جناح ہاؤس کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر جسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ 26 جون کوسماعت کرے گا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیا گیا۔رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

پنجاب حکومت نے اے ٹی سی عدالت کا مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا ہے۔

Punjab govt

Yasmin Rashid

Lahore High Court (LHC)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Taboola ads will show in this div