عید الاضحیٰ پر شدید پری مون سون بارشوں کا امکان

مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، محکمہ موسمیات
<p>File photo</p>

File photo

25 سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں، اسی دوران گرمی میں کمی بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔اس کےعلاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے ۔جس کے باعث 24 (رات) سے30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 29جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال،پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی توقع۔ جبکہ سکھر اور جیکب آباد میں 27 / 28 جون میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔

بارش کے باعث گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر جیسے کے بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔

پاکستان

rainy weather

Meteorology Department alert

تبولا

Taboola ads will show in this div