موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

نامزد چیف جسٹس نے کہا اس عدالت کو نہیں مانتا،میں یہ کہوں تو توہین عدالت کا مرتکب ہوجاوں، راناثنااللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ بحرانوں کی ایک وجہ عدالتوں کا انصاف نہ کرنا ہے،عدالت عظمیٰ ملک میں سب سے بڑا ایوان ہے، سماعت میں کس قسم کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ؟بینچ میں چیف جسٹس کے بعد نامزد چیف جسٹس نے کہا اس عدالت کو نہیں مانتا، میں یہ بات کہوں توتوہین عدالت کا مرتکب ہوجاؤں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا اسمبلی نے جو قانون پاس کیا ہےعدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے ، قانون یہ کہتا ہے کہ بینچ تین سینئرممبر کے کمیٹی بنائے گی ،کمیٹی جو بینچ بنائے گی وہ آئینی اور قانونی ہوگا ،محترم سینئرجج کا موقف ہے کہ یہ بینچ اس کمیٹی نے نہیں بنایا۔

فوج چارج کرسکتی ہے لیکن ٹرائل سول عدالت میں چلے گا، جسٹس اعجاز الاحسن

رانا ثنا اللہ نے کہا آئین میں قانون کی تشریح کرنے کا اختیارعدالت کے پاس ہے،دونوں سینئر وکلاء اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ،دونوں ممبران نے عمران فتنہ سے لاہور میں ملاقات کی ہے ،پٹیشن دائرکرنے سے قبل دونوں سینئروکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملے، اس کے بعد یہ دونوں وکلاء چیف جسٹس سے ملے،دونوں نے کہا چیف جسٹس صاحب آپ کو پہلے کہا تھا کہ فل کورٹ بنا دیں۔ بھائی آپ کی یہ بات چیف جسٹس سے کہاں پر ہوئی تھی۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا قاضی فائزعیسیٰ کو ایک سال سے کسی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا ، اگرسپریم کورٹ کے فیصلوں کے پیچھے اس قسم کے عوامل ہوں گے، جب مرضی کے بینچ بنا کرمرضی کے فیصلے ہوں گے تو ان میں قوت نہیں ہوگی ،عدلیہ کے فیصلوں کی طاقت غیرجانبداری میں ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا، یونان کشتی میں 700 مسافروں کو سوارکرنے کی کوشش کی گئی،پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 350ہے، حادثے میں بچنے والوں کی تعداد12 ،82 لاشیں اب تک نکال لی گئیں ہیں۔

NATIONAL ASSEMBLY

RANA SANAULLAH

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Civilian Trial in Military Courts

تبولا

Taboola ads will show in this div