موجودہ مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.72 فیصد کمی ریکارڈ

جولائی تا مئی 15 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکی ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ، دستاویز

موجودہ مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.72 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی تا مئی 15 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات ایکسپورٹ ہوئے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 17 ارب 62 کروڑ ڈالرسےزیادہ کی ٹیکسٹائل برآمد ہوئی۔

دستاویز کے مطابق سوتی دھاگہ، سوتی کپڑے، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور ٹاولزکی برآمد میں کمی رہی، ٹینٹ، ترپال، کینوس، ریڈی میڈ گارمنٹس، سلک، سینتھیٹک کلاتھ کی ایکسپورٹ بھی گری،

اس کے علاوہ خام کاٹن کی برآمد میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، حجم 1 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا۔

Import and Export

US dollars

textile industry

Tax Distribution

chemical industry

تبولا

Taboola ads will show in this div