گوجرانوالہ: بہنوئی نے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے سالے پر چھریوں سے حملہ کر دیا

متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا
Jun 22, 2023

سسرال والوں نے جائیداد کا حصہ اور پیسے دینے سے انکار کیوں کیا، ملزم جلاد بن گیا، بہنوئی نے موٹر سائیکل پرجاتے ہوئے اچانک سالے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔

ملزم کے خوفناک طریقے سے چھریوں سے حملہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد کو فوری گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، ملزم نوجوان کو قتل کر کے اکیلا جائیداد پرقبضہ کرنا چاہتا تھا۔

Gujranwala

PUNJAB POLICE

attempt to murder

تبولا

Taboola ads will show in this div