پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فارن کوچ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی کردی گئی

1 کروڑ تیس لاکھ سے زائد کی ادائیگی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کی گئی

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فارن کوچ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی کردی،پی ایس بی نے فارن کوچ سیگفرائڈ ایکمین کی تنخواہ کی ادائیگی نومبر 2021 تا اپریل 2022 تک جاری کی۔

پی ایس بی کی جانب سے پی ایچ ایف کو جاری کیئے گئے چیک کی مالیت ایک کروڑ تیس لاکھ تیرہ ہزار چار سو پینتیس روپے ہے، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا۔ ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپیئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ فارن کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات اور تعاون پر ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو اور منسٹر آئی پی سی احسان مزاری کا شکرگزار ہوں۔ سپورٹس بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر فارن کوچ کی پانچ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے،جس کے لئے شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون کے بغیر قومی کھیل کی ترقی آسان ٹاسک نہیں، پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کے باوجود انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنایا، حالیہ ایونٹس میں پاکستان نے انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنائی۔ حالیہ تین انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان نے دو میڈلز حاصل کئے۔ پاکستان ہاکی کی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔

کھیل

PAKISTAN HOCKEY FEDERATION (PHF)

تبولا

Taboola ads will show in this div