عام انتخابات، نواز شریف سے مشاورت کیلئے وزیراعظم برطانیہ جائیں گے

فرانس کا دورہ ختم کرنے کے بعد سیدھا برطانیہ جائیں گے، لیگی قائد سینئر قیادت کیساتھ مشاورت کرینگے
Jun 22, 2023
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم شہباز شریف عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے لیے جمعہ کو لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف فرانس سے لندن پہنچیں گے، اس دوران وہ تین روز تک برطانیہ میں قیام کریں گے، قیام کے دوران لیگی قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی، ان مشاورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے سینئر لیگی قیادت کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ ممکنہ طور پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

pm shehbaz sharif

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Taboola ads will show in this div