اقوام متحدہ کے ایشیاء پیسیفک گروپ نے بطور امیدوار پاکستان کی توثیق کردی

پاکستان کی توثیق کرنے پر ایشیاء پیسیفک گروپ کے تمام ارکان کا شکریہ،بلاول بھٹو

اقوام متحدہ کے ایشیاء پیسیفک گروپ نے سنہ 2025،26 میں سلامتی کونسل کی رکنیت کےلیے بطور امیدوار پاکستان کی توثیق کردی۔

ٹویٹر پیغا میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی توثیق کرنے پر ایشیاء پیسیفک گروپ کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان یو این چارٹر کے تحت ذمہ داریاں اداکرنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل باڈی ہے جس کا کام عالمی امن و سلامتی کا تحفظ کرنا ہے اس کے پانچ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس شامل ہیں جبکہ 10 ارکان غیر مستقل ہوتے ہیں جن کا انتخاب دو سال کیلئے کیا جاتا ہے۔

UNITED NATIONS

UN Security Council

تبولا

Taboola ads will show in this div