پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کو نوٹس جاری کر دیا
پارٹی ارکان کو جماعت سے علیحدگی کیلئے اکسانے پر نوٹس میں وضاحت طلب کر لی
پی ٹی آئی کے اراکین کو جماعت سے علیحدگی کیلئے اکسانے پر پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما پرویز خٹک کو نوٹس جاری کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا، انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جماعت کےعلم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کر کے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ نو مئی کے پر تشدد کے واقعات کے بعد چند ہفتے قبل پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی کے پی کے کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا اور کہا تھا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا۔
PTI
PERVEZ KHATTAK
IMRAN KHAN ARRESTED
تبولا
Taboola ads will show in this div