انسانی سمگلنگ کیخلاف قانون سازی کیلئےتجاویز طلب

یونان کشتی واقعہ کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردارتک پہنچایا جائے، وزیراعظم

یونان کشتی حادثہ کے بعد سمگلرز کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئےوزیر اعظم شہبازشریف نےوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داران کو سزا دلوانے سے متعلق ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت یونان کے قریب کشتی الٹنے کے واقعہ پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کو کارروائی مکمل کرکے واقعہ کی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ انسانی سمگلروں کی کارروائیاں بروقت کیوں نہ روکی گئیں؟ وزیرِ اعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ متاثرہ لوگوں کا جن اضلاع سے تعلق ہے وہاں کی انتظامیہ نے ملوث اسمگلروں اور ایجنٹوں کی کارروائیوں کا بروقت نوٹس کیونکر نہ لیا؟۔

وزیر اعظم نےوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تحقیقات کی مکمل نگرانی کرنے اور ذمہ داران کو سزا دلوانے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کشتی الٹنے کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

human trafficing

pm shehbaz sharif

Greece boat accident

Home Minister Rana Sana

Investigative Committee

تبولا

Taboola ads will show in this div