خواتین کی سمگلنگ اورجنسی استحصال پرسابق امریکی کک باکسرپرفرد جرم عائد

تمام ملزمان 7 خواتین کے خلاف بدسلوکی کی تحقیقات مکمل ہونے تک نظر بند ہیں
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

سابق امریکی کک باکسراینڈریو ٹیٹ پررومانیہ کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ، ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے الزامات پرفرد جرم عائد کردی۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اینڈریو ٹیٹ اور ان کے بھائی ٹرسٹن سمیت رومانیہ کی دو خواتین ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے،تمام ملزمان 7 خواتین کے خلاف بدسلوکی کی تحقیقات مکمل ہونے تک نظر بند ہیں اور تمام الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سابق کک باکسراینڈریو ٹیٹ اوران کے بھائی رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کرنے والے ہائی پروفائل مشتبہ افراد ہیں۔اینڈریو ٹیٹ خود کو ’عورتوں سے نفرت کرنے والا‘ کہتے ہیں، وہ اپنی متعدد ویڈیوز میں انتہائی پرتعیش زندگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

نظربند ہونے سے قبل چار مشتبہ افراد کو 29 دسمبر سے 31 مارچ تک پولیس کی تحویل میں رکھا گیا تھا، جبکہ رومانیہ کے پراسیکیوٹرز نے نظربندی میں توسیع کی درخواست بھی دی ہے۔عدالت اب 21 جون کو فیصلہ کرے گی۔

اینڈریو ٹیٹ کے قانونی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ان کی بے گناہی ثابت کرنے اور ان کی ساکھ کو بحال کرنے کے موقع (ایک مقدمے کی سماعت) کے لیے تیار ہیں۔

رومانیہ کے قانون کے تحت پہلے کیس بخارسٹ کی عدالت کے ابتدائی چیمبر میں بھیجا جاتا ہے، جہاں جج 60 دنوں کے اندر کیس کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیتا ہے۔انسانی اسمگلنگ اور ریپ کے کیسز میں 10 سال تک قید کی سزا ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی کک باکسراینڈریو ٹیٹ پر فرد جرم میں استغاثہ سے تفتیش کے دوران ضبط کی گئی جائیداد، لگژری گھڑیاں، نقدی اور کرپٹو کرنسی کو بھی ضبط کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

indicted

AMERICA

Andrew Tate

Former American kickboxer

Romanian Court

تبولا

Taboola ads will show in this div