الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کےلیے پولنگ اسکیم تیار کرلی

ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز پر عوام ووٹ ڈالیں گے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کےلیے پولنگ اسکیم تیار کرلی۔ ملک بھر میں 93 ہزار 371 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 59 ہزار 871 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب میں 14 ہزار 960 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 9 ہزار 974 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 708 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں 4ہ زار 296 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 6 ہزار 549 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں 19 ہزار 348پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے جن میں سے 4 ہزار 883 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے 2ہزار 83 حساس ہیں۔

ECP

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Taboola ads will show in this div