آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پہلے ہی ٹیسٹ میں بھاری جرمانہ

پہلے ایشز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر 2، 2 پوائنٹس بھی کٹ گئے

آسٹریلیا اور انگلینڈ پہلے ایشز ٹیسٹ میں 2، 2 پوائنٹس سے محروم بھاری جرمانے کا شکار ہوگئے۔

آئی سی سی ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پہلے ایشز ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ کردیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی 40 فیصد میچ فیس سے محروم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے ایشیز ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کو 2-2 پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑگئے۔

دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں مقررہ وقت میں اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہیں۔ آئی سی سی میچ ریفرنس کے سامنے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کپتانوں نے غلطی کا اعتراف کرلیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔

کرکٹ

ashes series

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

ENGLAND VS AUSTRALIA

SLOW OVER RATE FINE

تبولا

Taboola ads will show in this div