سابق منصفین کو قانون کے کٹہرے میں لایاجانا چاہیے،جاوید لطیف

چار سال کی ذہن سازی جلد نہیں بدلی جاسکتی، حقائق بتاکر نوجوانوں کے ذہن سے زہر نکالا جائے، خطاب
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہاہے کہ اگر انصاف کے ادارے انصاف نہ دے سکیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں، چار سال کی ذہن سازی جلد نہیں بدلی جاسکتی، حقائق بتاکر نوجوانوں کے ذہن سے زہر نکالا جائے۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ قدرتی آفات سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، کچھ قدرتی آفات ہماری خود کی پیدا کردہ ہیں، بجٹ اچھا ہے، دعا کریں کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئندہ سال وسائل موجود ہوں۔ میثاق معیشت پر قوم خوش ہے کہ یہ قدم تو کسی نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے اپوزیشن نے انتقام کے باوجود یہ پیش کش کی لیکن کسی نے نہیں سنی اور نہ اس وقت کے سہولت کاروں نے بات سنی۔

انہوں نے کہا کہ جس ریاست میں عدل کا نظام مضبوط ہو وہ ریاستیں کبھی تباہ نہیں ہو سکتیں، یہاں کئی سال سے وقت کے قاضی کے دیئے گئے فیصلوں کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان مضبوط ہے، چار سال کی ذہن سازی جلد نہیں بدلی جاسکتی، نوجوانوں کو یہ نہیں معلوم کہ سی پیک دینے کی سزا کس کو ملی، ایٹمی دھماکے کس نے کئے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 9 مئی کی چنگاریاں ابھی بجھی نہیں ہیں یہ سلگ رہی ہیں، عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ موجودہ عسکری قیادت قانون وآئین کے مطابق کام کرنے کا عزم رکھتی ہے لیکن وہ قوم کو حقائق بتائیں تاکہ نوجوانوں کے ذہن سے زہر نکالا جائے۔

زمان پارک والے کو بار بار ضمانتیں ملیں گی تو بتایا جائے کہ عدل کا نظام کہاں کھڑا ہے، گزشتہ سالوں میں کیا کیا گیا، سابق منصفین کو قانون کے کٹہرے میں لایاجانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں چیئرمین کے حوالے سے جو بل پاس ہوا کیا ایسے حالات میں انہیں یہ مراعات ملنی چاہئیں، چیئرمین سینٹ خود یہ مراعات واپس لیں۔

NATIONAL ASSEMBLY

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

mian javed latif

Judiciary of pakistan

تبولا

Taboola ads will show in this div