وزیراعظم کو ترکیہ کے صدر کا فون، کشتی حادثے پر اظہار افسوس

یونان میں کشتی حادثے میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو صدر ترکیہ رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کیا اور یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا۔

یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر پیر کو یوم سوگ کا اعلان کیا تھا، اس روز قومی پرچم سرنگوں رہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو صدر ترکیہ کے رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کرکے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر بھی اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرشکریہ ادا کیا۔

pm shehbaz sharif

Greece boat accident

TURKIYE PRESIDENT

تبولا

Taboola ads will show in this div