چودھری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج
سابق وزیراعلی کو کیمپ جیل میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم گرفتارکرے گی
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا
اینٹی منی لانڈرنگ میں پرویزالہی کو گرفتارکر لیا جائے گا۔سابق وزیراعلی کو کیمپ جیل میں اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم گرفتارکرے گی۔
کچھ دیرقبل اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوءے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
PERVEZ ELAHI
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
FEDERAL INVESTIGATION AGENCY (FIA)
تبولا
Taboola ads will show in this div