یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا

ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے، پنجاب پولیس

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

کشتی حادثہ : ایف آئی اے کا سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

گزشتہ روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

PUNJAB POLICE

Boat Capsized

FEDERAL INVESTIGATION AGENCY (FIA)

GREECE BOAT SINK

Greece boat accident

تبولا

Taboola ads will show in this div