پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سنادیا
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
مزید جانیے : چوہدری پرویز الٰہی اپنے 10 ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوءے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو عدالتوں سے ضمانتیں ہونے کے بعد کئی بار مختلف کیسز میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
PERVEZ ELAHI
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
تبولا
Taboola ads will show in this div