کشتی حادثہ، پاکستان اور یونان کا جاں بحق نوجوانوں کی واپسی کیلئے ملکر کام پر اتفاق
پاکستان اور یونان نے کشتی حادثے میں جاں بحق اور پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مل کر کام پر اتفاق ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے وزیر خارجہ واسلیس کاسکریلیس سے منگل کو ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔
وزیر خارجہ نے اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ یونان کے ساحل پر کشتی کے المناک حادثے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء خارجہ نے مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
یونانی میڈیا کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی کو یونان کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں 80 افراد چل بسے تھے۔
چند روز قبل برطانوی میڈیا دی گارڈین نے خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ جانے والی کشتی کو حادثے میں 135 آزاد کشمیر کے نوجوانوں سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہو گئے تھے۔