آرمی چیف کا معاشی بحالی کے حکومتی پلان پر عملدآمد کی بھرپور حمایت کا اعلان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج معاشی بحالی کےحکومتی پلان پرعملدرآمد کی بھرپورحمایت کرتی ہے ،یہ سماجی،معاشی، خوشحالی،ا قوام عالم میں اپناجائزمقام واپس حاصل کرنےکی بنیادہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا باقاعدہ پہلااجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف، ،وزراء اعلیٰ، وفاقی وصوبائی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں فریقین نے معیشت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پربریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے یقین دلایا کہ معاشی بحالی کی حکومت کے پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کی پاکستان آرمی بھرپورحمایت کرتی ہے اوراسے پاکستان کی سماجی و معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائزمقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔