انسانی اسمگلرزکیخلاف کریک ڈاؤن، ملک بھرکےایئرپورٹس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حال ہی میں یونان جانے کی کوشش میں متعدد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر ملک بھر کے ایئر پورٹس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے کی صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر کے تمام زون کے حکام نےخصوصی طور پرشرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ یونان میں کشتی حادثہ، سندھ میں بھی انسانی اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر تعینات امیگریشن حکام نے اب تک کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی، اور گزشتہ چند دنوں کے دوران پکڑے گئے انسانی اسمگلروں کے متعلق اجلاس کوآگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے میں ملک بھر کے ایئر پورٹس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں۔