بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 4 اور شریف اسلام نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ہفتہ کو ٹیسٹ کے چوتھے روز افغانستان کی ٹیم 662 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رحمت شاہ 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 4 اور شریف اسلام نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نجم الحسین شانتو کو میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش نے 1934 میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی 562 رنز کی فتح کے بعد رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت حاصل کی۔ اس سے قبل جمعے کو میچ کے تیسرے دن کے آخری سیشن میں 425 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی جیت یقینی تھی۔
افغانستان
test cricket
BANGLADESH
ICC World Test Championship
تبولا
Taboola ads will show in this div