حمزہ شہباز کا کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا،حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کلرکہار حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا۔

حمزہ شہبازنے کہا جاں بحق ہونےوالوں کی مغفرت اورلواحقین کےصبر کے لئے دعاگو ہوں، ایسے حادثات سے بچاو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، تیزرفتاری کی روک تھام اور گاڑیوں کی جانچ کے عمل کو بھی بہتر کرنا ہو گا۔

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ روز قبل راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس راولپنڈی سے جھنگ جارہی تھی۔

road accident

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

RAWALPINDI BUS ACCIDENT

تبولا

Taboola ads will show in this div