ضلع خیبر میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کا حملہ ناکام
فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار زخمی، حملہ آور فرار
خیبرپختونخواق کے ضلع خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ قمبرخیل میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ ناکام بنادیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
terrorist attack
Police Attack
Khyber District
تبولا
Taboola ads will show in this div