کلرکہاربس حادثے کا مقدمہ موٹروے اہلکار کی مدعیت میں درج
راولپنڈی، بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کیا گیا
موٹروے سالٹ رینج میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے کا مقدمہ درج ، ایف آئی آر میں بس مالک، اڈا مینجر اوروہیکل ایگزامنر کو غیر ذمہ داری میں ملوث بتایا گیا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا۔ موٹروے پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق حادثہ بس کی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ غیر ذمہ داری میں مالک، اڈا مینجر اور وہیکل ایگزامنر ملوث ہیں۔
موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق
سواریوں کے مطابق بس دوران سفر ٹھیک نہیں چل رہی تھی اور بے قابو ہو کر سالٹ رینج میں الٹ گئی۔ ایف آئی آرمیں لکھا گیا ہے کہ حادثہ خراب گاڑی اور مالک کی ایما پر بس چلانے کی وجہ سے پیش آیا۔
road accident
moterway
RAWALPINDI BUS ACCIDENT
KALLAR KAHAR
تبولا
Taboola ads will show in this div