بنگلا دیش کیخلاف سیریز، راشد خان کی افغان ٹیم میں واپسی

ورلڈکپ کے پیش نظر سکواڈ کے لیے ریزور دس کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے
<p>File Photo</p>

File Photo

راشد خان کو بنگلا دیش کے خلاف 5 جولائی سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ راشد خان کو میرپور میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میں آرام دیا گیا تھا۔

حالیہ بگ بیش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر اظہار الحق نوید کو پہلا ون ڈے کال اپ ملا ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والے اسکواڈ میں شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم اور سید شیرزاد شامل ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے اگلے ون ڈے ورلڈ کپ، اور بنگلہ دیش سے کھیلنے والے اسکواڈ کے لیے 10 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا۔

ریزرو کی فہرست میں کریم جنت، گلبدین نائب، نوین الحق اور درویش رسولی کے نام شامل ہیں۔

بنگلہ دیش ون ڈے کے لیے افغانستان کا سکواڈ:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، اعجاز الاحسن ،نوید شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم، سید شیرزاد۔

افغانستان بیک اپ ریزرو:

کریم جنت، زبید اکبری، قیس احمد، احسان اللہ جنت، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نوین الحق، فرید ملک، درویش رسولی، اسحاق رحیمی۔

کرکٹ

افغانستان

BANGLADESH

تبولا

Taboola ads will show in this div