ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہو گا

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحجہ کے چاند کی پیش گوئی کردی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق بیس جون پہلی ذوالحجہ ہونے کی صورت میں بکرا عید تیس جون کو ہونے کا امکان ہے۔ امکان ہے کل بروز پیر 29 چاندنظر آسکتا ہے۔ چاند دیکھنے کے لیئے ملک کے بیشتر حصوں میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا بتانا ہے کہ چاند کی پیدائش اتوار رات ساڑھے نو بجے کے بعد ہوچکی ہے۔ غروب افتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے تیرہ منٹ ہوگی۔۔ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد اسی منٹ ہوگا۔

تبولا

Taboola ads will show in this div