آزاد کشمیر کابینہ کا یونان کشتی حادثےمیں جانی نقصان پر یوم سوگ منانے کا فیصلہ
آزاد کشمیر کابینہ نے یونان کشتی حادثے میں جانی نقصان پر آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیر بھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ ہوا کہ یونان کشتی حادثے پر آج یوم سوگ منایا جائے گا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیربھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حکومت پاکستان سے بھی واقعہ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے اور جاں بحق افراد کی میتین واپس لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔