فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 221700 روپے ہو گئی
بین الاقوامی منڈی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح آئی گئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1458 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 221700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 190072 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔