ن لیگ آئندہ الیکشن میں مؤثر پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازنےکہا ہے کہ ن لیگ میں وفاق کے تمام رنگ شامل ہیں، آئندہ الیکشن میں ملک بھرمیں مؤثرپارلیمانی قوت بن کر ابھریں گے،پارٹی عہدیداران اور کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نوازسے سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی اورسابق سینیٹر تاج آفریدی نے ملاقات کی ۔ سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، شفیق آفریدی اور بصیرت بی بی کیساتھ لنڈی کوتل اورجمردو سمیت تین تحصیلوں کے مئیرز بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
مریم نواز نے کہا آپ نے ملک کی خدمت کرنے والوں کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، خیبرپختونخوا پر دس سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔ مسلم لیگ ن کو ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے،خیبرپختونخوا کے عوام کو دس سال کے ظلم اور دہشت گردی سے نجات بھی دلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری و دیگر بھی مریم نواز سے ملے،پارٹی عہدیداران نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر ن لیگ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
مریم نواز نے کہا دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔