پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان

سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا،ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہے ، سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ذرائع سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ، پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 اوردوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی کھیلنے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لنکا پریمئِر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی ، لنکا پریمئیر لیگ 31 جولائی سے کھیلے گی ۔

test series

Pakistan Cricket Board (PCB)

pakistan vs srilanka 2023

تبولا

Taboola ads will show in this div