ضلع راولپنڈی میں 11 مقامات عارضی مویشی منڈیوں کے لیے مختص

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قربان کیلئے مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ضلع راولپنڈی میں 11 مقامات عارضی مویشی منڈیوں کے لیے مختص، ضلعی انتظامیہ نے عید قربان کیلئے مویشی منڈیاں قائم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں بھاٹا چوک، مصریال روڈ، گلستان کالونی، ڈھوک حسو، توپ کلیال میں مویشی منڈی لگے گی۔

بلدیہ عظمیٰ لاہور نے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا

اس کے علاوہ راولپنڈی ، گجر خان میں مندرہ روڈ اور گلیانہ روڈ پر مویشی منڈی منڈی لگائی جائے گی،ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ اور ٹمبر مارکیٹ کے پاس مویشی منڈی کے لیے جگہ مختص کردی گئی۔

کلرسیداں میں منگل بائی پاس، کہوٹہ میں سخی سبزواری چوک کے پاس مویشی منڈی لگے گی۔

Cow Mandi

Eid al Adha 2023

Sacrifice animals

تبولا

Taboola ads will show in this div