پی ٹی آئی کے حافظ منصب اعوان کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ویڈیو بیان
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے پی پی ایک سو اکاون لاہور سے ٹکٹ ہولڈر حافظ منصب اعوان نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں حافظ منصب اعوان نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اس ملک کے لیئے بہت قربانیاں دیں۔ ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

حافظ منصب اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کی منفی سیاست کا حصہ نہیں رہ سکتے ، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت اور پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں ۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PTI workers Protest

Left PTI

Hafiz Mansab Awan

تبولا

Taboola ads will show in this div