ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی
سپریم کورٹ ری ویو آف ججمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی ہوگئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ آپ نے نظرثانی کو دوبارہ سماعت جیسا بنانا ہے تو آپ ضرور کریں، اس کے لیے آپ درست قانونی راستہ اختیار کریں۔
اٹارنی جنرل نے کہا میں یہ بھی بتا دوں گا کہ نظرثانی کا ارتقاء کیسے ہوا، چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ گڈ یعنی اب ہم نظر ثانی کے ارتقاء پر آپ کو سنیں گے۔
اس سے قبل سماعت کے آغاز پر چڑیوں کے چہچہانے کی آوازیں ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو چڑیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا چڑیاں شاید آپ کے لیے کوئی پیغام لائی ہیں۔
اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ، امید ہے پیغام اچھا ہوگا، چیف جسٹس نے جواب میں کہا وہ زمانہ بھی تھا جب کبوتروں کے ذریعے پیغام جاتے تھے۔