پی سی بی مینجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو سری لنکا سیریز کے لئے آرام نہیں کروایا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے شاہین شاہ آفریدی زیادہ سے زیادہ اوورز کروائیں۔ فزیو اور کوچز نے انہیں انجری کے بعد مقررہ اوورز کروانے کا ہدف دیا تھا۔ شاہین ابھی تک فزیو کی جانب سے دئیے گئے مقررہ اوورز نہ کرواسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا شاہین شاہ آفریدی کی کاونٹی میں شمولیت کے لئے نوٹنگھم شائر سے رابطہ کیا ہے۔
مکی آرتھر کی نوٹنگھم شائر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی وائیٹالٹی بلاسٹ میں آپکی ٹیم سے کھیل چکے ہم چاہتے وہ کاونٹی کا پہلا میچ بھی کھیلیں۔
مکی آرتھرنے درخواست کی کہ شاہین شاہ آفریدی آپ سے کھیلنے کے پیسے نہیں لینگے ان کی پریکٹس کے لئے انکو شامل کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو نوٹنگھم شائر کی جانب سے 25 جون کے میچ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نوٹنگھم شائر 25 جون کو سمر سیٹ کاونٹی کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔