سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی اورحیدرآباد میں تمام امتحانات ملتوی
کراچی اورحیدر آباد میں سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ سمندری طوفان بائپر جوائے کے اثرات، کراچی سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش
علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اکی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے 14 جون اور 15جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں، ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسی طرح تعلیمی بورڈحیدرآباد کے گیارہویں جماعت کے کل سے ہونے والے امتحانات سولہ جون تک تین روز کیلئے ملتوی کیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ سمندری طوفان، وزیراعظم کی لوگوں کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت
دوسری جانب جامعہ کراچی نے بھی 14جون کو تدریسی عمل اور امتحانات ملتوی کردیے ہیں، ملتوی ہونے والے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ادھر آئی بے اے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونیوالےکراچی میں ایس ٹی ایس ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق کراچی میں14جون کو گریڈ ون سے گریڈ فور کی ملازمت کے لئے ٹیسٹ ہونے تھے،طوفان کی وجہ سے چندروز کے لئے کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ ملتوی کیے گئے ہیں۔