وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو جوزف گوبلز کا لقب دے دیا

حقیقی آزادی کے نعروں کے ذریعے عوام کے جذبات کا استحصال کیا، عمران خان کے ٹویٹ پر وزیراعظم کا جوابی وار
<p>File photo</p>

File photo

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کو اس دور کے جوزف گوبلز کا لقب دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ اگر کوئی اس دور کے جوزف گوبلز کے لقب کا مستحق ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، جوزف گوبلز جرمن نازی پارٹی کے چیف پروپیگنڈسٹ تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کے فن میں کمال رکھتے ہیں، وہ ایک سال کے دوران عسکری قیادت کےنام لیتے رہے لیکن وہ بھول گئے انہوں نےایک سال کے دوران حامیوں کوتشدد پر اکسایا ، حقیقی آزادی کے نعروں کے ذریعے عوام کے جذبات کا استحصال کیا۔

شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان نے مذہبی علامات کے استعمال کر کے جہاد کا حلف بھی لیا، ان کے غنڈوں نےریاستی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی نےتشدد کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی تقاریر اور ٹوئٹس دعوؤں کی تردید ،9 مئی واقعات کی تشکیل کیلئےکافی ثبوت ہیں،حقائق سے ثابت ہو چکاپی ٹی آئی نے جان بوجھ کر تشدد کی پالیسی کو استعمال کیا وہ جھوٹ بول سکتے ہیں، لیکن تاریخ نہیں۔

تبولا

Taboola ads will show in this div