فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر
استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن ان چیف جہانگیرخان ترین نےفردوس عاشق اعوان کی پارٹی عہدے پرتقرری کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کےپیٹرن ان چیف جہانگیرترین نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کواستحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیاگیا ہے۔
جہانگیرخان ترین کے ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جناب جہانگیر خان ترین، صدر علیم خان صاحب اور انکی مکمل ٹیم کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اس اہم ذمہ داری کے لئے اعتماد کیا۔
انہوں نے لکھا کہ انشااللہ میں پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی جماعت کا ہر محاذ پر بھرپور دفاع کرونگی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ عبدالعلیم خان کو ”استحکام پاکستان پارٹی“ کا صدرمقررکردیا گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل جہانگیرخان ترین نےعبدالعلیم خان کوپارٹی کا صدر،عامرمحمود کیانی کو سیکرٹری جنرل، عون چودھری کوایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ پارٹی اورپیٹرن انچیف کا ترجمان مقررکیا تھا۔