لنکن پریمیئر لیگ، بابر، نسیم شاہ، افتخار احمد، وہاب ریاض ، محمد نواز کولمبو سٹرائیکرز کیلئے منتخب

فخر زمان، محمد حسنین، محمد حارث، آصف علی اور عامر جمال لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی کی طرف سے کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑی بابر اعظم، نسیم شاہ، افتخار احمد، وہاب ریاض اور محمد نواز کولمبو سٹرائیکرز کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ فخر زمان، محمد حسنین، محمد حارث، آصف علی اور عامر جمال لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی کی طرف سے کھیلیں گے۔

سری لنکن لیگ میں افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالر، وہاب ریاض کو 40ہزار ڈالر اور محمد نواز کو30 ہزار ڈالر میں خریدا گیا۔

فاسٹ باؤلر محمد حسنین نیلامی میں 34 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے جبکہ آصف علی کی بنیادی قیمت 30 ہزار ڈالر لگی۔ جافنا کنگز نے سابق پاکستانی کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کی خدمات 50,000 ڈالر میں حاصل کیں اور زمان خان، جنہوں نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے میں مدد فراہم کی، ان کی بنیادی قیمت 30،000 ڈالر میں فروخت کی گئی۔

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان فروخت نہ ہونے کے برابر رہے۔

تبولا

Taboola ads will show in this div