سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے یومیہ کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی مخالفت کردی

غیر ملکی ورکرز کی آمدن پر 2 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس لگانے کی حمایت کردی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان بھیجنے کی منظوری دے دی

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،کمیٹی نے غیر ملکی ورکرز کی آمدن پر 2 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس لگانے کی حمایت کر دی۔ نان فائلرز کیلئے 50 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ٹیکس لگانے کا معاملہ،ارکان نے یومیہ کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس کی مخالفت کردی۔

کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئےغیرمنقولہ پراپرٹی کی خریداری پر 2 فیصد ٹیکس چھوٹ کی حمایت کردی۔حکام ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس فارن ڈومیسٹک ورکرز یا ہیلپرز پر لاگو ہوگا،قانون کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے، یہ ٹیکس ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا، کمیٹی نے ٹرانزیکشن کی رقم کم کرکے 25 ہزار اور ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد کرنے کی تجویز دیدی۔

سعدیہ عباسی نے کہا کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر نہیں ہے، اس کا بینک اکاؤنٹ ہی نہ کھولا جائے۔ ایس ای سی پی نے رقوم کی ترسیل میں منی لانڈرنگ کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Senate Session

fedral govt

OVERSEASE PAKISTANIS

BUDGET 2023 24

تبولا

Taboola ads will show in this div