استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس کی صدارت پارٹی صدرعبدالعلیم خان کریں گے

استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی کی رجسٹریشن وتنظیم سازی پر پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت پارٹی صدرعبدالعلیم خان کریں گے،جہانگیرترین لندن سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے،اجلاس میں پارٹی کوالیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں عہدوں کی تقسیم پرمشاورت کی جائےگی،رہنماؤں کی جانب سے دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے جہانگیرترین کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ استحکام پارٹی کے دیگر شہروں کے رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔

Jahangir Khan Tareen

Abdul Aleem Khan

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

ijlas

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

تبولا

Taboola ads will show in this div