خیبرپختونخوا: ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ،احتجاج کی تیاری
ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے ہسپتالوں میں کرپشن کی انکوائری کا بھی مطالبہ کر دیا
خیبرپختونخواکے مسیحاؤں کی جانب سے ایک بارپھراحتجاج کی تیاری کی جارہی ہے۔انہوں نے بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے اوراسپتالوں میں رشوت ستانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرسروسزسے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی ہے۔
پشاور کے سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کی مشکلات بڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسویشن نے حکومت سے تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے مطالبہ پورا نہ ہونے کے صورت میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہر قسم کے سروسز سے بائیکاٹ کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق سروسزبائیکاٹ کے بعد بھی مطالبات نہ مانے گئے تو صوبے بھرمیں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
khyber pakhtunkhwa
caretaker KPK Govt
Young Doctors Association (YDA)
salary increase demand
Protest Preparing
تبولا
Taboola ads will show in this div