انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں قیمت دھڑام سے گر گئی
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے بڑھنے لگی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287.63 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری دیکھی گئی، جبکہ روپیہ تگڑا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر ایک دن میں 7 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد قیمت 305 روپے سے گر کر 298 روپے ہو گئی۔ بینکوں نے سٹیٹ بینک کی ہدایت پر ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کی سپلائی بڑھا دی۔
ملک بوستان نے سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں نے آج ایکسچینج کمپنیز کو پچاس لاکھ ڈالر دیئے ہیں۔ بینکس کل مزید پچاس لاکھ ڈالردیں گے۔ عوام گھروں میں رکھے ڈالرز بیچ دیں ورنہ نقصان ہوگا۔ اوپن مارکیٹ میں آئندہ دنوں ڈالر مزید گرے گا۔ ڈائمنڈ کارڈ کی سکیم سے اوورسیز پاکستانی بڑی مقدار میں ڈالرز وطن بھیجیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاس پلان بی موجود ہے۔