190 ملین پاونڈ کرپشن کیس؛ نیب میں چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی آج طلبی

نوٹس میں بشریٰ بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں آج طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم نے گزشتہ روزعمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچی اوران اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن کیس میں آج طلبی کا نوٹس وصول کروادیا۔

یہ بھی پڑھیں :۔ عمران خان اوربشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو یکم اورسات جون کو بھی طلب کیا گیا تھا،بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے،بشریٰ بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل گیارہ بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔

قومی احتساب بیورو نےنوٹس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

IMRAN KHAN

BUSHRA BIBI

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

National Accountability Bureau (NAB)

190 million pound scandal

تبولا

Taboola ads will show in this div