عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کردیا گیا

عامر محمود کیانی سیکریٹری جنرل ہوں گے

استحکام پاکستان پارٹی کے اہم ترین عہدوں کا اعلان کردیا گیا، عبدالعلیم خان صدر، عامر محمود کیانی سیکریٹری جنرل اور عون چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا، عبدالعلیم خان صدر ہوں گے۔

جہانگیر خان ترین نے عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل، عون چوہدری کو ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ پارٹی اور پیٹرن انچیف کا ترجمان مقرر کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے ٹویٹ کرکے عہدوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مزید فیصلے جلد کئے جائیں گے۔

جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان 8 جون کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا، جس میں عبدالعلیم خان سمیت دیگر اہم رہنماء بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ کہ سیاسی سفر میں بہت سے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا، سیاست میں آنے کا مقصد ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اس موقع پر سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا، ہم جو کرسکتے تھے، ہم نے جدوجہد میں حصہ ڈالنے کیلئے کیا۔

IMRAN KHAN

Jahangir Khan Tareen

Abdul Aleem Khan

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

تبولا

Taboola ads will show in this div