تباہی کے دوروزبعد ہی خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلےکی پیشگوئی

حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں،پی ڈی ایم اے
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

دو روز قبل خیبرپختونخوا میں تباہی کے بعد کل سے پھرتیزہوائوں اوربارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے 18 جون تک جاری رہے گا ، جس کے بعد انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلق حکام طبی عملے اور ادویات سمیت بنیادی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں،اورسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں،پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے،عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

PDMA

Predictions

Meteorology Department

Khyber Pakhtunkhwa rain

تبولا

Taboola ads will show in this div