حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں ففٹی، چھکوں کی دھوم

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے خلاف زبردست ففٹی بنائی

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف حسن علی کی ففٹی کی دھوم مچ گئی، اس اننگز میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حسن علی نے وارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مخالف ٹیم نوٹنگھم شائر کے خلاف زبردست ففٹی بنائی۔

آل راؤنڈر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے، اس دوران 5 چھکے اور 3 چوکے بھی لگائے۔

قومی فاسٹ باؤلر کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 571 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔ سیم ہین سنچری بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، الیکس ڈیوس نے 93، ڈین موسلے نے 87 اور مائیکل برگسے نے 77 رنز بنائے۔

کرکٹ

تبولا

Taboola ads will show in this div