شيخوپورہ: فيض پور انٹرچينج کے قريب بس الٹ گئی،حادثے میں 4 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 30 مسافروں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا
شیخوپورہ میں موٹروے فيض پورانٹرچينج کے قريب مسافر بس الٹ گئی۔ حادثے ميں 4 مسافرجاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کوٹ ادو سے لاہور آرہی تھی۔ فیض پورانٹرچینج کے قریب موڑ کاٹتے ہوے ڈراٸیور بس پرکنٹرول نہ رکھ سکا جس کے باعث بس حادثے کا شکارہوگٸی۔
کوٹلی میں زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق
ریسکیو نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کو لاہورکے میو اسپتال منتقل کیا جبکہ متعدد معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہمی کی گٸی۔
road accident
rescue operation
BUS ACCIDENT
تبولا
Tabool ads will show in this div