پاکستان میں سیاست الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی، چیف آرگنائزر ق لیگ چوہدری سرور
چیئرمین تحریک انصاف ساتھیوں کی مشاورت کےساتھ چلتے تو آج ایسے حالات نہ ہوتے،چودھری سرور
پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کہتے ہیں، پاکستان میں سیاست الیکٹیبلز کے نرغے سے نہیں نکل سکی، اسٹیٹس کو سے پورا پاکستان تنگ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ 75سال سے الیکٹیبلزکی سیاست چل رہی ہے، لندن میں بہت سے لیڈرز رہتے ہیں،کسی سے بھی مشاورت ہوسکتی ہے۔
چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ہزارلوگوں کے لئے نہیں بنا یہ 24 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارا سیاسی سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔
چیف آرگنائزرق لیگ نے کہا تحریک انصاف سے بہت سی غلطیاں ہوئیں،عمران خان اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے ساتھ چلتے تو آج ایسے حالات نہ ہوتے، اگر وہ پارٹی کو بنالیتے تو ایسا نہ ہوتا۔
Chodhary Sarwar
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)
تبولا
Taboola ads will show in this div